Tuesday, April 16, 2024

فاسٹ باؤلر محمد عباس کے کندھے میں تکلیف کے باعث ابوظہبی ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

فاسٹ باؤلر محمد عباس کے کندھے میں تکلیف کے باعث ابوظہبی ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
November 29, 2018
دبئی (92 نیوز) قومی فاسٹ باؤلر محمد عباس کے کندھے میں تکلیف کے باعث نیوزی لینڈ کےخلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔ محمد عباس فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے۔ عباس دائیں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ کیویز کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کی شرکت متوقع ہے۔  اسپیشلسٹ سے کندھے کا معائنہ کروایا جائے گا۔