Friday, May 17, 2024

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی شادی کی تقریبات محفل نعت سے شروع

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی شادی کی تقریبات محفل نعت سے شروع
September 18, 2016
لاہور(92نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی ازدواجی زندگی کی شروعات سے قبل تقریبات کا آغاز ہو گیا، محمد عامر کے گھر محفل نعت اور دعائے خیر کا اہتمام کیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق فاسٹ باﺅلر محمد عامر کا نکاح دو سال قبل پاکستانی نژاد برطانوی خاتون نرجس سے ہوا تھا رخصتی سے قبل تقریبات کا آغاز گھر پر منعقدہ محفل نعت سے کیا گیاجس میں محمد عامر ان کے دوست احباب اور رشتے داروں نے شرکت کی۔ محمد عامر کی مہندی کی تقریب پیر کو لاہور میں ہو گی جبکہ فاسٹ باﺅلر 20ستمبر کو دلہنیا لینے جائیں گے ولیمے کی ایک تقریب لاہور میں جبکہ دوسری ان کے آبائی گاﺅں میں ہو گی محمد عامر کی شادی کی تقریبات میں ان کے ساتھی کرکٹرز اور پی سی بی حکام بڑی تعداد میں شریک ہوں گے ۔