Tuesday, April 23, 2024

فاسٹ باؤلر حسن علی کا دبئی میں پاکستانی کھانوں کے ریسٹورنٹ پر لنچ

فاسٹ باؤلر حسن علی کا دبئی میں پاکستانی کھانوں کے ریسٹورنٹ پر لنچ
August 21, 2019
 دبئی (92 نیوز) فاسٹ باؤلر حسن علی نے دبئی میں پاکستانی کھانوں کے ریسٹورنٹ پر لنچ کیا۔ دلہن سامعہ اور فیملی کے دیگر ارکان بھی ساتھ تھے۔ فاسٹ باؤلر حسن علی اور سامعہ  کا نکاح شاہانہ ٹھاٹ باٹھ سے ہوا ۔ تقریب کی ویڈیو اور تصاویر خوب مقبول ہو رہی ہیں ۔ دلہا دلہن اور دونوں سمدھنوں کے ڈانس نے تو دھوم مچا دی۔ نکاح کے بعد  دلہا دلہن سمیت سب گھر والے اور دوست خوب ہلہ گلا کرتے رہے۔ نوبیاہتا جوڑے کیلئے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ حسن علی نے ٹویٹ کے ذریعے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر بھی اسپیڈ اسٹار کے مداح انہیں شادی کی مبارکباد دینے میں ہیں مصروف ہیں۔ حسن اور سامعہ کا نکاح کل دبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ہوا تھا  ۔ تقریب میں دونوں کے اہلخانہ اور قریبی دوست شریک ہوئے۔ ادھر عماد وسیم بھی سہرا سجانے کو تیار ہیں۔ ثانیہ اشفاق سے 26 اگست کو اسلام آباد میں شادی ہو گی۔ عماد وسیم نے وزیراعظم کو بھی تقریب کا دعوت نامہ بھجوا دیا۔