Monday, September 16, 2024

فاسٹ باؤلر جنید خان بیٹے کے باپ بن گئے

فاسٹ باؤلر جنید خان بیٹے کے باپ بن گئے
August 11, 2018
لاہور ( 92 نیوز) قومی کرکٹر ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے ۔ جنید خان بیٹے کے باپ بن گئے ، قومی کرکٹر نے اپنے بیٹے کے ساتھ پہلی تصیور بھی بنا ڈالی ۔ جنید خان نے بیٹے کی پیدائش پر اللہ کاشکر ادا کیا جب کہ نیک تمناؤں پر چاہنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ جنید خان نےبیٹے کے ساتھ بنائی پہلی تصویر مداحوں سے شیئر کر دی ۔