Thursday, April 25, 2024

فاسٹ اینڈ فیوریس سیون کا راج، کامیڈی فلم مال کاپ ٹو دوسرے نمبر پر رہنے کی توقع

فاسٹ اینڈ فیوریس سیون کا راج، کامیڈی فلم مال کاپ ٹو دوسرے نمبر پر رہنے کی توقع
April 17, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی باکس آفس پر فیوریس سیون کاراج رواں ہفتے بھی برقرار رہنے کا امکان، ایکشن سے بھرپور فلم سے مزید تیس ملین ڈالر کمائی کی توقع ہے۔ ریلیزکے پہلے ہفتے پاؤل بلارٹ کی کامیڈی سے بھرپور فلم مال کاپ ٹو امریکی باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہنے کا امکان ہے۔ طنزومزاح سے بھرپورفلم چوبیس ملین ڈالر تک کا کاروبار کر سکتی ہے۔ لیون گابریاڈز کی ہدایت کاری میں بننے والی ہارر مووی ان فرینڈڈ سے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے انیس ملین ڈالر تک کمانے کی توقع ہے۔ فطری مناظر سے بھرپور دستاویزی فلم کنگڈم مونکی پانچ ملین ڈالرتک کا کاروبار کر سکتی ہے جبکہ اینی میٹڈ فلم ہوم مزید گیارہ سے بارہ ملین ڈالر تک کا بزنس کر سکتی ہے۔