Friday, April 26, 2024

فاسٹ اینڈ فیوریس سیون دوسرے ہفتے بھی پہلے نمبر پر، ایک سو تینتالیس ملین ڈالر کا بزنس

فاسٹ اینڈ فیوریس سیون دوسرے ہفتے بھی پہلے نمبر پر، ایک سو تینتالیس ملین ڈالر کا بزنس
April 13, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ ایکشن فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سیون باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں مصروف ہے۔ فلم لگاتار دوسرے ہفتے بھی پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ فلم نے اب تک امریکا سے پچیس کروڑ پچیس لاکھ جبکہ باقی دنیا سے اسی کروڑ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔ فیوریس سیون نے اپنی ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں ایک سو تینتالیس ملین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کر کے اپنی ہی سیریز کی تمام فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ ہالی ووڈ اینیمیٹڈ فلم ہوم ایک کروڑ نوے لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے دوسرے نمبر پر رہی جبکہ فلم نے اپنی ریلیز کے تیسرے ہفتے مجموعی طور پر بارہ کروڑ چھیانوے لاکھ کا کاروبار کیا۔ نئی ریلیز ہونے والی فلم دی لانگیسٹ رائیڈ امریکی باکس آفس پر ایک کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر رہی۔ مزاح سے بھرپور فلم گیٹ ہارڈ چھیاسی لاکھ ڈالر کا کاروبار کر کے باکس آفس پر چوتھے نمبر رہی۔ فلم نے اب تک سات کروڑ بارہ لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔ سنڈریلا اس ہفتے نمبر پانچویں پر ہے جبکہ فلم نے رواں ہفتے بہتر لاکھ ڈالر کمائے۔ مجموعی طور پر فلم نے اب تک اٹھارہ کروڑ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔