Friday, May 10, 2024

فاسٹ اینڈ فیورس پریزنٹس ہوبز اینڈ شا کا ٹریلرجاری

فاسٹ اینڈ فیورس پریزنٹس ہوبز اینڈ شا کا ٹریلرجاری
April 25, 2019

لاس اینجلس ( 92 نیوز) ماضی کے دیرینہ دشمن پکے دوست بن گئے ، شہرہ آفاق سیریز فاسٹ اینڈ فیورس پریزنٹس ہوبز اینڈ شا کا ٹریلرجاری کر دیا گیا جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ۔

نت نئے ماڈلز کی چمچاتی گاڑیاں ، ایکشن اینڈونچر پر مبنی سیریز فاسٹ اینڈ فیورس کے شائقین ان یادوں سے نکلے نہیں ہوں گے۔

مشہور زمانہ سیریز کے مصنف اب لارہے ہیں کہانی میں نیا ٹوسٹ، جس میں بنایا گیا ہے ماضی کے دو درینہ دشمنوں کو ایک دوسرے کا ساتھی۔

فاسٹ اینڈ فیورس پریزنٹس ہوبز اینڈ شا میں ڈوائن جونسن کی ٹیم بنی ہے جیسن اسٹیتھم کے ساتھ، دونوں کریں گے مل کر دشمن کے دانت کھٹے۔

ایکشن اور ایڈونچر کا تڑکہ لیے یہ فلم دو اگست کو بڑی سکرین پر دھوم مچائے گی۔