Friday, March 29, 2024

فاروق ستار کی گرفتاری اور رہائی معمہ بن گئی

فاروق ستار کی گرفتاری اور رہائی معمہ بن گئی
March 18, 2017
  کراچی (92نیوز)سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کی گرفتاری اور رہائی اکیس گھنٹےبعد بھی معمہ بنی ہوئی ہے ۔ گرفتار کیا گیا تو رہائی کیسے ہوئی۔ کس نے کیا کردار ادا کیا ۔کس کی مانیں،کس کی نہ مانیں۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن گئے ۔ گرفتاری ہوئی یا نہیں معمہ تو بن گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے سے زائد تک تھانہ چاکیواڑہ میں بھی رہے رہائی  بھی ملی بیوی کو یہ کہتے ہوئی تسلی دی کہ سیاست دان ہوں ایسا ہوتا رہتا ہے۔ لیکن جناب معاملہ معنی خیز ہے شادی کی تقریب سے واپس جاتے ہوئے پولیس کااُنہیں وارنٹ گرفتاری دکھا کر اپنے ساتھ چاکیواڑہ تھانے لے جانا ایک گھنٹے سے زائد وہاں بٹھانا پھر گھر بھیج دینا ۔ادھر عدالت کا اُن کی گرفتاری پر زور دینا  معاملہ آخر ہے کیا، سوال یہ ہے کہ رات کی تاریکی میں گرفتاری ہوئی  اور رہائی بھی ہو گی مگر کیسے ؟ نہ کوئی عدالت لگی نہ گرفتاری ڈالی گئی آخر یہ سب کیا ہے؟  جبکہ چیف مسٹر سندھ مراد علی شاہ نے تو گرفتاری کی ہی تردید کر دی۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کو عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی پر اُنہیں رہائی ملی جبکہ ذرائع کا ہی دعویٰ ہے کہ ایک ڈی ایس پی رینک کے آفیسر نے فاروق ستار سے تفتیش کی اُنہیں لاک اپ میں بھی ڈالا گیاجبکہ کراچی پولیس چیف مشتاق مہر نے بھی اُن کی گرفتاری کی تصدیق کی  جبکہ ایم کیو ایم کے ذرائع بھی گرفتاری سے لاعلم ہیں۔ ادھر ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کی گرفتاری کے بعد رہائی ممکن نہیں کیونکہ عدالت ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔ اب پہلے گرفتاری میں اور بعد میں رہائی میں کس نے کردار ادا کیا ۔ گورنر سندھ  بھی متحرک ہوئے تھے کیا اُنہوں نے کوئی کردار ادا کیا یا سندھ حکومت نے ۔ اب خورشید شاہ کا یہ کہنا کہ فاروق ستار پارلیمانی لیڈر ہیں اُن کی گرفتاری اچھی بات نہیں ۔پھر معاملے کو ایک نیا رخ دے رہا ہے ۔مگر جو بھی ہوا گرفتاری میڈیا پر تھرتھلی اور پھر رہائی کا معمہ حل نہ سکا۔