Friday, March 29, 2024

فاروق ستار کی پارٹی پر گرفت کمزور ہونے لگی ،عامر خان متحرک ہو گئے

فاروق ستار کی پارٹی پر گرفت کمزور ہونے لگی ،عامر خان متحرک ہو گئے
November 29, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر اختلافات کی بازگشت سنائی دینے لگی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار کی پارٹی پر گرفت کمزور پڑنے کے بعد سینئر ڈپٹی کنوینرعامرخان پارٹی کے تنظیمی،سیاسی امور میں متحرک ہو گئے ۔ڈپٹی کنوینر کامران ٹیسوری بیمار جبکہ خالد مقبول صدیقی غیر فعال ہیں ۔ادھر انسداددہشت گردی عدالت کراچی نے ایم کیوایم کےکارکن شکیل کو دس سال قید کی سزا سنا دی ہے ۔
فاروق ستار کی 9 نومبر کو ہونے والی پریس کانفرنس پر اختلافات ، انتشار اور اتحاد کے بعد ایم کیو ایم پاکستان میں دراڑیں پڑ گئیں ۔ ڈاکٹر فاروق ستار کے پارٹی چھوڑنے اور واپس سنبھالنے کے اعلان پر بھی پارٹی میں اختیارات اور قیادت کی کھینچاتانی کم نہہں ہوئی ۔


تازہ اطلاع ہے کہ فاروق ستار کی پارٹی پر گرفت پھر کمزور پڑ رہی ہے۔ سینئر ڈپٹی کنوینر عامرخان تنظیمی معاملات میں خاصے متحرک اور الگ اجلاس بھی کررہے ہیں ۔
زرائع کے مطابق عامر خان تنظیم نو سے لیکر سیاسی امور پر اپنا کنٹرول مضبوط کررہے ہیں ۔
کامران ٹیسوری کی علالت اور اس دوران لیبر ڈویژن میں گروپ بندی دیکھی گئی ۔ کارکنان کے کئی گروہ عامر خان اور فاروق ستار گروپ کا اعلانیہ چرچہ کرتے نظر آتے ہیں ۔
اندرونی خلفشار اور اختلافات کی خلیج پر ارکان اسمبلی اور مرکزی رہنما بھی پریشان اور غیرفعال ہوگیے ہیں ۔