Saturday, May 4, 2024

فاروق ستار کی ناراض دوست کامران ٹیسوری کو منانے کی کوشش

فاروق ستار کی ناراض دوست کامران ٹیسوری کو منانے کی کوشش
December 7, 2017

کراچی (92 نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار پارٹی رہنما اور ناراض دوست کامران ٹیسوری کو منانے ان کےگھر چلے گئے۔
فاروق ستار رات گئے اپنی اہلیہ کے ساتھ کامران ٹیسوری کے گھر پہچنے۔ ایم کیو ایم کے دونوں رہنماوں نے بند کمرے میں ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کامران ٹیسوری سے ملاقات سیاسی نہیں بلکہ فیملی ملاقات تھی۔ ہماری سیاسی جماعت ایک خاندان کی مانند ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی رضا کو منانے کے لئے فیملی تعلقات بڑھانے پڑیں گے۔
کامران ٹیسوری نے آٹھ دسمبر کو حیدر آباد میں ایم کیوایم کے جلسہ میں شرکت سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد فاروق ستار کی والدہ کامران ٹیسوری سے ملی تھیں لیکن انہیں کامیابی نہیں ہوئی۔