Thursday, April 25, 2024

فاروق ستار کی مشکلات میں اضافہ ، ایک اور مقدمہ درج

فاروق ستار کی مشکلات میں اضافہ ، ایک اور مقدمہ درج
October 4, 2018
کراچی ( 92 نیوز) مشکلوں میں گھرے متحدہ رہنما فاروق ستار ایک اور مشکل میں پھنس گئے ، پی آئی بی کالونی میں لڑکی کے لاپتہ ہونے پراحتجاج کرنا مہنگاپڑگیا ، پولیس نے فاروق ستار سمیت  80 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،کراچی  پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کہتےہیں حالیہ ہنگامہ آرائیوں میں ملوث افراد کی فہرست تیار کررہےہیں۔ مقدموں کا سامنے کرتے فاروق ستار کو ایک اور مقدمے کاسامنا کرنا پڑے گا، پی آئی بی میں جلاؤگھیراؤ،توڑپھوڑ اور ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کرلیاگیا ۔ ایس پی گلشن مرتضی بھٹو نے بتایاکہ مقدمہ میں فاروق ستارسمیت 80  افرادکوشامل کیاگیاہے۔ اس سے پہلے کراچی پولیس چیف ڈاکٹرامیرشیخ کاکہناتھاکہ حالیہ ہنگامہ آرائیوں میں ملوث افراد کی فہرست تیار کی جارہی ہے ،  ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ کراچی پولیس چیف کاکہناتھاکہ کراچی میں بچوں کے اغوا کی جھوٹی کہانیاں بنائیں گئیں ، تحقیقات کے بعد بیشترواقعات جھوٹے ثابت ہوئے۔