Saturday, April 20, 2024

فاروق ستار کی جیل میں وسیم اختراور رؤف صدیقی سے ملاقات ،رہائی کا دلاسہ دیا

فاروق ستار کی جیل میں وسیم اختراور رؤف صدیقی  سے ملاقات ،رہائی کا دلاسہ دیا
September 10, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے جیل میں کراچی کے مئیرسمیت ایم کیوایم رہنماؤں سے ملاقات کی۔ فاروق ستار نے وسیم اختر کو جلد جیل سےرہائی کا دلاسہ دیا تو وسیم اخترنے جیل سے باہر آکر کراچی کے عوام کی خدمت کا عزم کیا۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار پہنچے سینٹرل جیل  اور ملاقات کی قید میئر کراچی وسیم اختر سے ۔ ذرائع کے مطابق فاروق ستار اور وسیم اختر کے درمیان ملاقات بیس منٹ سے زائد جاری رہی جس میں سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی ایم کیو ایم کے قائد نے وسیم اختر کو دلاسہ دیا کہ انہیں جلد رہا کرالیا جائے گا اور ان کی پیرول پر رہائی کے لئے بھی انتظامیہ کو درخواست دی گئی ہے ۔ وسیم اختر بھی جذباتی ہوگئے اور کہا کہ رہائی کے بعد کراچی کے عوام کی خدمت ہی ان کا مشن ہوگا وہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے۔ذرائع کے مطابق فاروق ستار نے رکن سندھ اسمبلی روف صدیقی اور شیراز وحید سے بھی ملاقات کی اور انہیں پھلوں کا تحفہ پیش کیا ۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران فاروق ستار اور روف صدیقی کے درمیان اشعار کا تبادلہ بھی ہوا ۔