Tuesday, May 21, 2024

فاروق ستار کو خود پارٹی قبول نہیں کر رہی ، خورشید شاہ

فاروق ستار کو خود پارٹی قبول نہیں کر رہی ، خورشید شاہ
May 6, 2018
سکھر ( 92 نیوز ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ فاروق ستار کو خود پارٹی قبول نہیں کر رہی ۔ سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں ہوچکیں اب آگے بڑھنا چاہیے۔جتنا ترقیاتی کام پیپلزپارٹی نےکیا ن لیگ نےاس کےمقابلے میں جنوبی پنجاب میں کچھ بھی نہیں کیا۔ پاکستان سمیت ہر ملک کے الیکشن میں خلائی مخلوق کا کردار ہوتا ہے، ،فاروق ستار اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ، لندن والے کو فاروق ستار نے مائنس کیا اور اب انہیں خود ان کی پارٹی قبول نہیں کررہی۔16مئی تک نگران وزیر اعظم کا نام سامنے آجائے گا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ن لیگ لوگوں کو اداروں کے سامنے کھڑا کر رہی ہے ،حالات ان کے حق میں نہیں تو آج یہ عدلیہ کو بھی گالیاں دے رہے ہیں۔