Monday, September 16, 2024

فاروق ستار کا پارٹی کنوینئرسے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل

فاروق ستار کا پارٹی کنوینئرسے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل
March 29, 2018

 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فاروق ستار کو پارٹی کنوینئرسے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا ۔

 جسٹس عامر فاروق نے ایم کیوایم پاکستان کی کنوینر شپ سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف فاروق ستارکی درخواست پر سماعت کی ۔ فاروق ستارکی جانب سے ایڈووکیٹ بابر ستار پیش ہوئے ۔

 بابر ستار نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ کنوینئر شپ کا معاملہ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیارمیں نہیں آتا اور قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے ۔

  اس پر جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا حکم امتناع جاری کرنے سے پارٹی کے اندرونی اختلافات بڑھ جائیں گے؟؟ جس پر ایڈووکیٹ بابر ستار نے پارٹی معاملات میں کشیدگی نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی ۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو 11 اپریل کیلئے جواب طلبی کا نوٹس جاری کر دئیے ۔

 درخواست میں الیکشن کمیشن، کنور نوید جمیل اور خالد مقبول صدیقی کو فریق بنایا گیا ہے ۔