Thursday, March 28, 2024

فاروق ستار کا متحدہ قائد سے مکمل لاتعلقی کا اعلان ، بھائی سے صاحب پر آگئے

فاروق ستار کا متحدہ قائد سے مکمل لاتعلقی کا اعلان ، بھائی سے صاحب پر آگئے
August 27, 2016
کراچی(92نیوز)فاروق ستار نے متحدہ قائد سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے جبکہ  نام پکارتے وقت بھائی سے صاحب پر آ گئے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ بھائی نے تئیس اگست کو لکیر کھینچ دی ہے اور اب  پوری پارٹی نے لندن سے تعلق توڑ لیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  ہم ثابت کریں گےکہ  دہشت گردی اور ایم کیو ایم الگ الگ ہیں،۔ فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ کی سرگرمیوں پر پابندی ختم کی جائے ہمارے دفاتر کی مسماری بند اور خواتین سمیت گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔