Thursday, April 25, 2024

فاروق ستار کا ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنماؤں کیخلاف اینٹی کرپشن کو خط لکھنے کا فیصلہ

فاروق ستار کا ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنماؤں کیخلاف اینٹی کرپشن کو خط لکھنے کا فیصلہ
November 11, 2018
کراچی (92 نیوز) ایم کیوایم کے ناراض رہنما فاروق ستار نے ایم کیو ایم بہادرآباد کے رہنماؤں کے خلاف اینٹی کرپشن اور نیب کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق فاروق ستار ایم کیوایم بہادرآباد کے رہنماوں کے اثاثوں کی چھان بین کے لئے نیب اور اینٹی کرپشن کو خط لکھیں گے۔ خط میں ایم کیوایم کے رہنماوں کی بیس برس پہلے مالی حیثیت اور موجودہ اثاثوں کے بارے میں بتایا جائے گا۔ خط میں رہنماوں کے اثاثوں کی چھان بین کی استدعا کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق فاروق ستار ان رہنماوں کے بیرون ملک جانے پر پابندی کا بھی مطالبہ کریں گے جن پر کرپشن کے الزامات ہیں۔ دوسری جانب ایم کیوایم کے دیگر ناراض رہنماوں آج فاروق ستار سے پی آئی بی میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔