Friday, March 29, 2024

فاروق ستار کا آرمی چیف سے ٹیلی فونک رابطہ،منصب سنبھالنےپر مبارکباد دی

فاروق ستار کا آرمی چیف سے ٹیلی فونک رابطہ،منصب سنبھالنےپر مبارکباد دی
January 10, 2017
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ نے آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کوفون کرکے منصب سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کوفون کرکے نیامنصب سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی ہے۔ ایم کیوایم  پاکستان کے عارضی مرکزپی آئی بی سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹرفاروق ستارنے آرمی چیف سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے دورمیں امیدہے کہ پاک فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ کومنطقی انجام تک پہنچائے گی۔ انہوں نے ملک میں امن وامان کے استحکام کے لیے افواج پاکستان کے کردارکوبھی خراج تحسین پیش کیا۔