Friday, April 26, 2024

فاروق ستار ڈرامے کررہے ہیں وہ لندن اور اپنے قائد سے رابطےمیں ہیں : مصطفیٰ کمال

فاروق ستار ڈرامے کررہے ہیں وہ لندن اور اپنے قائد سے رابطےمیں ہیں : مصطفیٰ کمال
November 28, 2016

 کراچی(92نیوز)پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ فاروق ستار ڈرامہ کررہے ہیں وہ لندن اور اپنے قائد سے رابطے میں ہیں ۔ ایم کیو ایم آج بلدیاتی اختیارات کا رونا کس منہ سے رو رہی ہے ۔ انہوں نے تو خود گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر بلدیاتی آرڈیننس پر دستخط کیے تھے ۔

تفصیلات کےمطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے ایک بار ایم کیو ایم پر تیر برسادیئے ۔ کہنے لگے فاروق ستار کا ڈرامہ فلاپ ہوچکا  وہ اور ان کے ساتھی لندن سے رابطے اور اپنے قائد کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے ایم کیو ایم کی جانب سے بلدیاتی اختیارات نہ ہونے کے شکوے کو بھی ڈھونگ قرار دیا ۔ مصطفی کمال نے کہا کہ 23 دسمبر کے جلسے کے بعد یاتو عوام کے مسائل حل ہونگے یا پھر حکمران اقتدار میں نہیں رہیں گے ۔ دوسری جانب پی ایس پی رہنماآصف حسنین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی مزید وکٹیں گرنے والی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ منافقت کی سیاست چھوڑ کر آئے ہیں، واپس نہیں جائینگے۔