Saturday, May 18, 2024

فاروق ستار نے وزیراعلیٰ سندھ سے ضمانت کیلئے رقم مانگ لی

فاروق ستار نے وزیراعلیٰ سندھ سے ضمانت کیلئے رقم مانگ لی
March 22, 2017
کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے وزیراعلیٰ سندھ کوبھی مشکل میں ڈال دیا، ضمانت کیلئے رقم مانگ لی۔ کہتے ہیں شاہ صاحب رقم ادا کردیں توضمانت کروالوں گا۔ کراچی میں ایس ڈی پی آئی کے ٹیکس ریفارمز سیمینار سے خطاب میں ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ ہم ٹیکس کے خلاف نہیں لیکن ٹیکس کسان پر نہیں وڈیروں پرلگنا چاہیئے، سب سے زیادہ ریونیو دینے والے کراچی کو اس کا حصہ نہیں ملتا۔ فاروق ستار نے وزیراعلیٰ سندھ کو امتحان میں ڈال دیا، مقدمات میں ضمانت کیلئے رقم کا تقاضہ کر دیا۔ انہوں نےکہا کہ مئیر کراچی کو بااختیار بنایا جائےتو بہتر کام کریں گے، موٹر وہیکل ٹیکس مقامی حکومت کو منتقل کیا جائے۔