Thursday, April 25, 2024

فاروق ستار نے بہادر آباد والوں سے صلح کے لئے مائنس عامر خان کی شرط رکھ دی

فاروق ستار نے بہادر آباد والوں سے صلح کے لئے مائنس عامر خان کی شرط رکھ دی
April 23, 2018
کراچی (92 نیوز) ايم کيو ايم پی آئی بی سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ بہادرآباد کی رابطہ کمیٹی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں ليکن انہيں فيصلہ کرنا پريگا کہ سربراہ عامر خان ہونگے يا ميں؟ کراچی پی آئی بی ميں ڈاکٹر فاروق ستار کی ہنگامي پريس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے بہادر آباد گروپ  کے سينئر ڈپٹی کنوينر عامر خان پر سنگين الزامات  لگا دئے۔ انہوں نے کہا کہ گيارہ مارچ کو نائن زیرو پر ریڈ بھی عامر خان نے کروائی تھی ۔ سربراہ ايم کيوايم پی آئی بی نے کہا کہ بہادرآباد کی رابطہ کمیٹی کی تحلیل پر اسرار نہیں کرتا ، میں نہیں چاھتا کہ ہمارے فیصلے میڈیا میں ہوں لیکن بہادرآباد کے ساتھی اس مسئلے کو میڈیا میں لے کر گئے ۔