Monday, September 16, 2024

فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
March 28, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) کنوینر شپ کے معاملے پر ڈاکٹر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

فاروق ستار کی جانب سے دی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے  ، درخواست پر سماعت کل ہوگی۔

دوسری جانب ایم کیوایم بہادرآباد کے رہنما فیصل سبزواری نے ڈاکٹر فاروق ستار کو ٹیلی فون کیا اور ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔