Sunday, September 8, 2024

فاروق ستار معصوم اور مظلوم ہیں، توجہ صرف تنظیم سازی پر ہے، کامیابی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں: مصطفیٰ کمال

فاروق ستار معصوم اور مظلوم ہیں، توجہ صرف تنظیم سازی پر ہے، کامیابی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں: مصطفیٰ کمال
March 11, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سابق ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ابھی ان کا دھیان صرف اور صرف تنظیم سازی پر ہے۔ اس کے بعد الیکشن میں حصہ لیں گے۔ خواتین ونگ بھی بنا رہے ہیں۔ فاروق ستار معصوم اور مظلوم ہیں ۔  ہمارے پاس کامیابی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ کراچی کے سابق ناظم سید مصطفیٰ کمال نے ڈیفنس کی مقامی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناکامی کوئی آپشن نہیں۔ سوچتا ہوں اگر میں نئی پارٹی کا اعلان نہ کرتا تو نہ جانے اور کتنا نقصان ہو جاتا۔ انہوں نے  کہا کہ وہ آہستہ آہستہ لوگوں کو جماعت میں شامل کر رہے ہیں تاکہ اوروں کو ہضم ہو سکے۔ مصطفیٰ کمال نے فاروق ستار کو ایک بار پھر معصوم قرار دیا۔ سابق ناظم کراچی کا کہنا تھا کہ ان کی توجہ تنظیم سازی پر ہے۔ پارٹی مستحکم ہو گی تو الیکشن بھی لڑیںگے۔ سیاست کے لیے ہی تو وہ آئے ہیں۔