Sunday, September 8, 2024

فاروق ستار عید پر مرحوم امجد صابری کے گھر جا پہنچے‘ اہل خانہ سے اظہار تعزیت

فاروق ستار عید پر مرحوم امجد صابری کے گھر جا پہنچے‘ اہل خانہ سے اظہار تعزیت
July 6, 2016
کراچی (92نیوز) ایم کیوایم رہنما فاروق ستار نے عیدالفطر پر مرحوم امجد صابری کی رہائش گاہ جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امجد صابری کے قاتلوں کو بے نقاب ہونا چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد لیاقت آباد میں مرحوم امجد صابری کی رہائش گاہ جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امجد صابری کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا۔ عید سے قبل ہی امجد صابری کو ہم سے جدا کردیا گیا۔ فاروق ستار نے امجد صابری کے بھائی ثروت صابری اور اہل خانہ کو یقین دلایا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی ان کےساتھ ہیں اور ہرممکن تعاون کیا جائےگا۔ امجد صابری کے قاتلوں کو بے نقاب ہونا چاہیے۔ حکومت شہید کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرے۔