Friday, April 26, 2024

فاروق ستار، خالد مقبول، عامرلیاقت کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

فاروق ستار، خالد مقبول، عامرلیاقت کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم
February 27, 2017

کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ اے ٹی سی نے فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے دیگر رہنماوں کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات میں احکامات کے باوجود پیش نہ ہونے پر فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور عامر لیاقت کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو حکم دیا کہ تینوں رہنماوں کو پاکستان سے باہر نہ جانے دیا جائے۔

پولیس نے رپورٹ پیش کی تھی کہ کوششوں کے باوجود فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور عامر لیاقت گرفتار نہیں ہوسکے۔ فاروق ستار اور دیگر پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر کے چالیس سے زائد مقدمات درج ہیں جس میں عوام کو قومی اداروں کے خلاف اکسانے اور ریاست کے ساتھ جنگ کی منصوبہ بندی کی دفعات شامل ہیں۔

عدالت نے ایم کیو ایم کے مفرور رہنماوں کی پندرہ روز میں گرفتاری کا حکم دیدیا۔