Thursday, April 25, 2024

فاروق ستار آج بھی اپنے قائد کیلئے تڑپ رہے ہیں : مصطفیٰ کمال

فاروق ستار آج بھی اپنے قائد کیلئے تڑپ رہے ہیں : مصطفیٰ کمال
September 2, 2016
کراچی(92نیوز)پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ  فاروق ستار آج بھی اپنے قائد کے لیے تڑپ رہے ہیں وہ قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ فاروق ستار پارٹی آئین میں تبدیلی کا ڈرامہ بند کریں اور سچ بولیں۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم کے پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی قومی اسمبلی میں تقریر پر مصطفیٰ کمال برہم ہوگئے  کہنے لگے ہیں  فاروق ستار آئین میں تبدیلی کا ڈرامہ نہ کریں  اپنے قائد کی پارٹی میں واپسی کا راستہ بند کریں ۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار اور خواجہ اظہار کی پاکستانیت تو اس وقت جاگی جب انہوں نے ایک رات اسٹیبلشمنٹ کے پاس گزاری ۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عوام نے ان کی بات مانی ہے فاروق ستار کو بھی دعوت دیتے ہیں  الطاف حسین کا مینڈیٹ چھوڑ کر الیکشن لڑیں ۔ ہم اپنے نمائندے بھی بٹھادیں گے ۔