Tuesday, May 21, 2024

فاروق ایچ نائیک اور شیری رحمن دوبارہ سینٹ الیکشن لڑینگے

فاروق ایچ نائیک اور شیری رحمن دوبارہ سینٹ الیکشن لڑینگے
February 12, 2021

کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ الیکشن کے لیے اُمیدواروں کی منظوری دے دی۔ فاروق ایچ نائیک اور شیری رحمن دوبارہ سینٹ الیکشن لڑینگے۔ رحمن ملک کو ٹکٹ نہیں مل سکا۔

کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ الیکشن کے لیے اُمیدواروں کی منظوری دے دی۔ فاروق ایچ نائیک اور شیری رحمن دوبارہ سینٹ الیکشن لڑینگے۔ رحمن ملک کو ٹکٹ نہیں مل سکا۔

پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ الیکشن کے لیے فاروق ایچ نائیک، شیری رحمن، شہادت اعوان اور سلیم مانڈوی والا کے نام فائنل کرلیے۔

پی پی کی جانب سے جام مہتاب، صادق علی میمن، کریم خواجہ اور تاج حیدر بھی امیدوار ہوں گے، خیر النساء مغل اور پلوشہ خان خواتین نشستوں پر لڑیں گی۔ رحمن ملک اوراسلام الدین شیخ کو ٹکٹ نہیں مل سکا۔

اِدھر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا، عام انتخابات میں حصہ لینے پر اصرار کررہے ہیں، پارٹی قیادت نے یوسف گیلانی کو منانے کی کوششیں تیز کردیں۔

پیپلز پارٹی نے پنجاب میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے داماد راجہ عظیم الحق کو سینٹ الیکشن کے لیے میدان میں اُتار دیا۔ راجہ عظیم الحق نے باقاعدہ طور پر کاغذات نامزدگی بھی حاصل کر لیے۔

راجہ عظیم الحق کو پی ڈی ایم کا مشترکہ امیوار بنانے کے لیے پیپلزپارٹی نے ن لیگ سے رابطے بڑھا دئیے۔

پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے 7 ارکان ہیں۔ راجہ عظیم الحق کل الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔