Sunday, May 12, 2024

فارن کرنسی کی خرید و فروخت ڈیجیٹل ریکارڈ کے بغیر نہیں ہو گی ، ذرائع

فارن کرنسی کی خرید و فروخت ڈیجیٹل ریکارڈ کے بغیر نہیں ہو گی ، ذرائع
February 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے ایف اے ٹی ایف کا ایک اور مطالبہ پورا کر دیا ۔ فارن کرنسی کی خرید و فروخت ڈیجیٹل ریکارڈ کے بغیر نہیں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق  30 جون 2021 تک ڈیجیٹل آن لائن خرید و فروخت کا سسٹم کام شروع کردے گا۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے تمام کرنسی آئوٹ لیٹس کو سسٹم کی تنصیب کی ہدایات جاری کر دیں ہیں ۔ اب کرنسی آپریشن 8 کی بجائے 13 بنکس کر سکیں گے۔

ان تمام بنکوں میں ڈیجیٹل آن لائن سسٹم  کی تنصیب کا عمل مارچ 2020 سے شروع کیا گیا تھا ۔ ان بنکوں کے ذریعے 88 فیصد فارن کرنسی کا آپریشن کیا جاتا ہے۔

ذرائع کہتے ہیں کہ  اس نظام کی مدد سے منی لانڈرنگ، تخریبی فنانسگ کی روک تھام یقینی بنائی جائے گی جبکہ  یہ  ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے میں بھی معاون ہو گا ۔