Saturday, May 11, 2024

فارن فنڈنگ کیس پانامہ ٹو بننے والا ہے ، شیخ رشید

فارن فنڈنگ کیس پانامہ ٹو بننے والا ہے ، شیخ رشید
January 21, 2021

کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا فارن فنڈنگ کیس پانامہ ٹو بننے والا ہے۔

شیخ رشید نے ڈیفنس میں نادار میگا سینٹر کا دورہ کیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس پانامہ ٹو بنے گا۔ مریم صاحبہ کسی سے پڑھوا لیں۔ ان کی بہت سی جائیداد نکلنے والی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کو خبر دینا چاہتے ہیں کہ تمام معاملات مولانا فضل الرحمٰن کے کھاتے میں پڑیں گے۔ مولانا صاحب خسارے میں رہیں گے۔ یہ بڑے سمجھ دار ہیں مولانا کے ساتھ ہاتھ کر جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم والے اسلام آباد میں شام غریباں منا رہے تھے تو دوسری جانب بلاول عمر کوٹ میں جشن منا رہے تھے۔

اس سے پہلے وفاقی وزیر داخلہ نے رینجرز ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا اور یادگارہ شہدا پر پھول چڑھائے ۔ رینجرز حکام نے انہیں کراچی سمیت سندھ بھر میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔