Wednesday, May 15, 2024

فارمولا ون کار ریس میں خوفناک حادثہ ، گاڑی ٹریک سے باہر جاگری

فارمولا ون کار ریس میں خوفناک حادثہ ، گاڑی ٹریک سے باہر جاگری
September 8, 2019
اٹلی ( 92 نیوز) فارمولا  ون کار ریس میں  خوفناک حادثے میں گاڑی قابو سے باہر ہو کر قلابازیاں کھاتی ٹریک سے باہر جا گری ۔ فارمولا ون  اٹلی گرینڈ پری  ریس میں  آسٹریلین ڈرائیور ایلکس پیرونی کو خوفناک حادثہ پیش آیا، آسٹریلین ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکے  اور  گاڑی ٹریک سے اتر کر قلابازیاں کھاتے ہوئے ٹریک سے باہر جا گری، خوش قسمتی سے ڈرائیور شدید زخمی ہونے سے محفوظ رہے۔ مناکو کے ڈرائیور لیکلرک نے پول پوزیشن میں کامیابی حاصل کی ہے، مناکو کے کامیاب ڈرائیور نے اگلے مرحلے کے لیے  بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔