Tuesday, April 16, 2024

فارمولا ون ورلڈ چیمپئن لوئس ہیملٹن نے بحرین گراں پری ریس جیت لی

فارمولا ون ورلڈ چیمپئن لوئس ہیملٹن نے بحرین گراں پری ریس جیت لی
April 20, 2015
مناما (ویب ڈیسک) فارمولا ون ورلڈ چیمپئن لوئس ہیملٹن نے بحرین گراں پری ریس جیت لی ہے۔ بحرین گراں پری میں یہ ان کی مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ برطانوی ڈرائیور لوئیس ہیملٹن کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریس کے شروع میں ہی لوئس ہیملٹن نے پھرتی، مہارت اور تیزرفتاری کا مظاہرہ کر کے سب کو پیچھے چھوڑدیا۔ لوئیس ہیملٹن نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ پینتیس اعشاریہ صفر پانچ آٹھ سکینڈ میں طے کر کے فتح سمیٹی۔ فن لینڈ کے کیمی ریکونن صفر اعشاریہ صفر تین تین سکینڈ کے فرق سے دوسرے اور جرمنی کے نکول روز برگ صفر اعشاریہ صفر چھ صفر سکینڈ کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہے۔ لوئس ہیملٹن نے ترانوے پوائنٹس حاصل کرکے روز برگ پر ستائیس پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی ہے۔ برطانوی ڈرائیور نے اس سیزن میں ہونے والی چار میں سے تین ریسوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بحرین گراں پری میں جیت ان کی مجموعی طور پر چھتیسویں فتح ہے۔