Friday, March 29, 2024

فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتیں 45 فیصد تک بڑھا دیں

فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتیں 45 فیصد تک بڑھا دیں
April 3, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 45 فیصد تک کا اضافہ کر دیا۔

 غریب عوام کی فلاح کے دعوے کرنے والوں نے ان سے علاج معالجے کی سہولیات  چھیننے کیلئے کمر کس لی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی غیر فعالیت مریضوں پر بھاری پڑنے لگی ہے۔

 فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے من مانی کرتے ہوئے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 45 فیصد تک اضافہ کر دیا۔

 فارما کمپنیوں نے سردرد، گلے کی خرابی ،بلند فشار خون، نفسیاتی امراض، خواتین کی بیماریوں سمیت کینسر اور ٹی بی کے امراض کے تدارک کیلئے استعمال  ہونیوالی ادویات مہنگی کر دیں۔

 ہائپر ٹینشن کی دوا 186 سے بڑھا کر 485، نفسیاتی امراض کیلئے دوا 487 روپے سے مہنگی کر کے 902 روپے کی کردی گئی ۔ ٹی بی کی دوا 1215 کی تھی جو 2015 میں فروخت ہونے لگی ہے۔ گلے کی خرابی کی دوا 548 روپے میں آتی تھی جو اب 925 روپے تک جا پہنچی ہے ۔

 وزیر صحت عامر کیانی نے ادویات کی قیمتوں میں ازخود اضافے کا نوٹس لیا تو ڈریپ کو بھی ہوش آگیاجس نے ازخود قیمتیں بڑھانے والی کمپنیوں کی لسٹ بنانا شروع کردی ہے جس کے بعد انکے خلاف ایکشن متوقع ہے۔