Sunday, May 19, 2024

فارم 15کی گمشدگی  سندھ پہلے نمبر جبکہ کے پی کے دوسرے نمبر پر

فارم 15کی گمشدگی  سندھ پہلے نمبر جبکہ کے پی کے دوسرے نمبر پر
June 12, 2015
اسلام آباد(92نیوز)فارم 15 کی گمشدگی ، سندھ بازی لے گیا دوسرے نمبر پر خیبرپختونخوا کے سے  سب زیادہ فارم 15 غائب ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق  فارم  پندرہ کی گمشدگی میں صوبہ سندھ  سرفہرست نکلا جبکہ  خیبر پختونخوا دوسرے نمبر پر ہے بلوچستان تیسرے  جبکہ فارم پندرہ  کی گمشدگی  میں  پنجاب  کا چوتھا نمبر ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ سے  پنتالیس فیصد خیبر پختونخوا  سے  تینتالیس  فیصد بلوچستان سے چالیس فیصد اور پنجاب سے انتیس فیصد فارم پندرہ غائب ہیں۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر تینتیس  فیصد فارم  پندرہ نہیں ملے ہیں سیاسی پارٹیوں میں سب سے زیادہ  تحریک انصاف کے فارم  پندرہ غائب ہیں جن کا تناسب چوالیس فیصد بنتا ہےجبکہ پیپلز پارٹی کے چالیس فیصد اور ن لیگ کے اٹھائیس فیصد فارم  پندرہ نہیں ملےہیں۔