Thursday, April 25, 2024

فارم 15کا غائب ہونا اور تھیلوں کی سیلیں ٹوٹنا نااہلی ہے بدنیتی نہیں : الیکشن کمیشن

فارم 15کا غائب ہونا اور تھیلوں کی سیلیں ٹوٹنا نااہلی ہے بدنیتی نہیں : الیکشن کمیشن
June 28, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فارم 15سب سے زیادہ خیبر پختونخوا سے غائب ہوئے ،فارم 15کا غائب ہونا ،تھیلوں کی سیلیں ٹوٹنا نااہلی ہے بدنیتی نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  عام انتخابات شفاف اور غیر جانبدار تھے پی ٹی آئی دھاندلی کا الزام ثابت نہیں کر سکی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انکوائری کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی یا منظم دھاندلی کے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے جبکہ تحریک انصاف ک الزام کہ   بیلٹ پیپرز کی اردو بازار سے چھپائی  ہوئی تھی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی دھاندلی کے متعدد الزامات سے دستبردار ہو گئی، آر اوز کی جانب سے ووٹ ڈبوں میں بھرنے کے ثبوت بھی نہیں ملے ۔