Saturday, May 4, 2024

فارم 15 کے حصول کیلئے تھیلے کھلوانے پر اعتراض نہیں :وکیل  الیکشن کمیشن

فارم 15 کے حصول کیلئے تھیلے کھلوانے پر اعتراض نہیں :وکیل  الیکشن کمیشن
May 27, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن کے وکیل سلمان اکرم نے کہا ہے کہ فارم 15کے حصول کے لئے تھیلے کھلوانے پر اعتراض نہیں ،جس پر انکوائری کمیشن نے رائے محفوظ کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پولنگ بیگز میں موجود فارم 15 کے حصول کے نگران اتھارٹی کے تعین اور مقررہ وقت طے کرنے کے لیے انکوائری کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا۔کمیشن نے رائے  بھی محفوظ کرلی۔ انکوائری کمیشن کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی،بی این پی مینگل،مسلم لیگ نون اور الیکشن کمیشن کے وکلا شریک ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اجلاس کو بتایا کہ انہیں فارم  پندرہ کے حصول کے لیے تھیلے کھلوانے پر کوئی اعتراض نہیں جس پر دیگر فریقین نے بھی اس حوالے سے اپنی تجاویز اجلاس کے سامنے پیش کیں۔