Sunday, April 28, 2024

فائینینشل آفیسر اکرام نوید 232 ملین مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار

فائینینشل آفیسر اکرام نوید 232 ملین مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار
April 14, 2018
لاہور (92 نیوز) نیب لاہور نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ  کمپنی کریشن کیس میں اہم کارروائی کرتے ہوئے چیف فائینینشل آفیسر اکرام نوید کو 232 ملین کی مبینہ کرپشن  کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔ اکرام نوید پر الزام ہے کہ اختیارات کا ناجائز استعمال  کرتے ہوئے دھوکہ دہی سے میسرز کاسمک کنسلٹنسی کو بوگھس پیمنٹس کیں جبکہ کاسمک کنسلٹنسی  ایک فرضی  کمپنی ہے ۔ نیب لاہور کے مطابق  ملزم اکرام نوید کے اس مجرمانہ فعل کی بدولت حکومتی خزانے کو 23 کڑوڑ  20 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ ملزم کی جانب سے یہ تمام تر رقم اپنے قریبی عزیز کے اکاؤنٹ  میں منتقل کی گئیں ۔ نیب حکام کیجانب سے ملزم کو گرفتاری کے بعد جسمانی ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا ۔