Friday, April 26, 2024

فائنل میں بھی بھرپورکارکردگی کا مظاہرہ کرونگا : کامران اکمل

فائنل میں بھی بھرپورکارکردگی کا مظاہرہ کرونگا : کامران اکمل
March 4, 2017
لاہور(92نیوز)  دھواں دھاربیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی کو فائنل میں پہنچانے والےاسٹار بلے باز کامران اکمل کا کہنا ہےکہ ان کی تیاری بھرپورہے اور وہ کل بھی عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے ۔ تفصیلات کےمطابق تیسرے پلے آف میچ میں سات  شاندار چھکوں اور چھ زور دار چوکوں کی مدد سے پشاور زلمی کو فائنل مرحلے میں پہنچانے والے بلے باز کامران اکمل نے نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فائنل میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔کامران اکمل نے اس اہم میچ میں صرف پینسٹھ گیندوں پر ایک سو چار رنز  بنائے اور پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں سنچری  اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئےہیں ۔ کامران کا کہنا تھا کہ فائنل کے لیے بھی بھر پور تیاری ہے اور ایونٹ کے اہم ترین میچ میں بھی ویسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے جیسی کراچی کے خلاف میچ میں دکھائی۔ کرکٹ شائقین لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل میں بھی  کامران اکمل کو بھرپور  ایکشن میں دیکھنے کے خواہش مند  ہیں تاکہ چھکے اور چوکوں کی برسات میں پی ایس ایل  کاآخری میچ بھی  یادگار  بن جائے۔