Saturday, April 20, 2024

‘فائنل میچ کھیلنے کیلئے زلمی آنر کا ہرفیصلہ قبول ہوگا’

‘فائنل میچ کھیلنے کیلئے زلمی آنر کا ہرفیصلہ قبول ہوگا’
March 4, 2017

دبئی (ویب ڈیسک) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کیلئے باس جاوید آفریدی کا فیصلہ قبول ہوگا، کمار سنگاکارا کہتے ہیں  فائنل دلچسپ ہوگا۔ نجم سیٹھی نے چلو چلو لاہور چلو کا نعرہ لگادیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی نے کہا کہ لاہور میں فائنل کھیلنے کیلئے زلمی کے آنر جو بھی فیصلہ کریں گے ہم اُس پر عمل کریں گے۔ کراچی کنگز کےکپتان کمارسنگا کارا نے کہا کہ پی ایس ایل کو بہت انجوائے کیا،بہت اچھا ٹورنامنٹ ہے اورکراؤڈ نے بھی بہت سپورٹ کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا کہ فائنل کیلئے لاہور کی پوری تیاری ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں موجود پاکستانیوں کے بغیر پی ایس ایل کی کامیابی ممکن نہیں تھی۔ چیئرمین پی ایس ایل نےاس موقع پر چلو چلو لاہور چلو کا نعرہ بھی لگایا۔

پشاور زلمی کے آنر جاوید آفریدی نے نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے زیادہ خوشی لاہور میں فائنل کے دوران ہوگی۔ جاوید آفریدی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پشاور زلمی کے تمام غیرملکی کھلاڑی لاہور آئیں گے اور فائنل کھلیں گے۔