Friday, April 19, 2024

فائنل میچ دیکھنے لاہور جاؤں گا: شیخ رشید

فائنل میچ دیکھنے لاہور جاؤں گا: شیخ رشید
February 27, 2017
  راولپنڈی(92نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی  شیخ رشید نےپی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے حکومتی فیصلے کی حمایت کردی۔۔ تفصیلات کےمطابق  پی ٹی آئی کےاہم  اتحادی شیخ رشید  نے پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کے فیصلے کی حمایت کردی۔ کہتے ہیں کہ  وہ حکمرانوں  کے  سیاسی مخالف ہیں لیکن کرکٹ تو عوامی کھیل ہے  اور عوام کے ساتھ میچ دیکھنے کے خواہشمند ہیں ۔ فائنل میں کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔ شیخ رشید کا کہناتھا کہ عمران خان کی مخالفت سمجھ سے باہرہے، نہ جانے  پاگل پن کیوں قرار دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر عام ٹکٹ بھی مل گئی گئی تو میچ شائقین کرکٹ میں بیٹھ کر دیکھوں گا ۔