Thursday, May 2, 2024

فائنل جیتے تو پوری ٹیم ’ٹنڈ‘ کرائے گی: ڈیرن سیمی

فائنل جیتے تو پوری ٹیم ’ٹنڈ‘ کرائے گی: ڈیرن سیمی
March 5, 2017

لاہور (92نیوز) مذاق یا حقیقت؟ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کی ٹیم فائنل جیت گئی تو وہ اور پوری ٹیم سر منڈوائے گی۔ ڈیرن سمی نے شائقین کرکٹ کیلئے ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان سپرلیگ کا فائنل میچ جیت گئے تو پشاور زلمی کی پوری ٹیم سر منڈوائے گی اور فرنچائز اونر جاوید آفریدی بھی ہمارے ساتھ سر منڈوائیں گے۔

ویڈیو میں ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ زلمی کا مطلب نوجوان ہے مگر وہاب ریاض نوجوان نہیں۔ ڈیرن سیمی نے فیس بک پر فینز کے کمنٹس کے جوابات بھی دیے۔ ڈیرن سیمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔