Friday, May 17, 2024

فائزر کی ویکسین بارہ سے پندرہ سال کے بچوں کیلئے سو فیصد مؤثر ہے ، امریکی کمپنی کا اعلان

فائزر کی ویکسین بارہ سے پندرہ سال کے بچوں کیلئے سو فیصد مؤثر ہے ، امریکی کمپنی کا اعلان
April 1, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی کمپنی نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا فائزر کی ویکسین بارہ سے پندرہ سال کے بچوں کیلئے سو فیصد مؤثر ہے۔

کمپنی نیا ڈیٹا امریکی محکمہ صحت کو پیش کرے گی۔ ویکسین کے استعمال سے امریکی بچے اسکول جانے کے قابل ہو سکیں گے۔ فائزر نے جرمن کمپنی بائیو ٹیک کے اشتراک سے ویکسین تیار کی۔ ویکسین کو بالغوں کیلئے پہلے ہی پچانوے فیصد مؤثر قرار دیا جا چکا ہے۔