Tuesday, April 23, 2024

فائرنگ کا واقعہ، علی موسیٰ گیلانی اور فیصل جاوید میں صلح ہوگئی

فائرنگ کا واقعہ، علی موسیٰ گیلانی اور فیصل جاوید میں صلح ہوگئی
December 18, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادےعلی موسیٰ گیلانی اور تحریکِ انصاف میں صلح صفائی ہو گئی ۔ فریقین ایک دوسرے کے خلاف درج کروائی گئی ایف آئی آرز واپس لینے پر متفق ہو گئے ۔ گاڑی پر فائرنگ کے معاملے کو پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے افہام و تفہیم سے حل کرنے کی پیشکش کی تھی۔
علی موسیٰ گیلانی نے گزشتہ شب الزام عائد کیا تھا کہ ان کی گاڑی پر 17 دسمبر کو پی ٹی آئی کے جلسے سے مرکزی رہنما فیصل جاوید کے ساتھ واپس آتے کارکنوں نے بلا اشتعال فائرنگ کی اور الٹا انہیں پر غنڈہ گردی کا الزام عائد کیا ۔
فریقین معاملے کو لے کر تھانے پہنچے تو پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری بیچ میں کود پڑے اور مسئلےکو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی پیشکش کردی ۔ جسےگیلانی خاندان نےقبول کرلیا
ذرائع بتاتے ہیں کہ علی موسیٰ اور فیصل جاوید کے درمیان صلح کے بعد دونوں رہنماؤں نے اندراجِ مقدمہ کے لیے دی گئی درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔