Friday, April 26, 2024

فائرنگ سے 3افراد زخمی، این اے 108 منڈی بہاﺅ الدین میں 2 سٹیشنوں پر پولنگ روک دی گئی

فائرنگ سے 3افراد زخمی، این اے 108 منڈی بہاﺅ الدین میں 2 سٹیشنوں پر پولنگ روک دی گئی
June 8, 2015
منڈی بہاﺅالدین (92نیوز) این اے 108 میں جاری ضمنی الیکشن پر پولنگ رکھ بلوچ میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد روک دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 108 میں مدمقابل امیدواروں کے سپورٹرز اسلحہ کی سرعام نمائش کرتے رہے جبکہ مختلف پولنگ سٹیشنوں کے باہر ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ پولنگ کے دوران تحریک انصاف اور نون لیگ کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد پولنگ سٹیشن ایک سو تینتیس اور ایک سو چھتیس پر پولنگ روک دی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے انتخابی کیمپ اکھاڑ دیئے۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے منڈی بہاو¿الدین میں ضمنی انتخاب کے دوران اسلحہ کی نمائش اور جھگڑے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہاو¿الدین سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے انہیں ہدایت کی کہ ملزمان کسی بھی پارٹی سے ہوں، بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔