Sunday, September 8, 2024

فائرنگ سنتے ہی میں نے سر جھکا لیا، سر اٹھایا تو میرے میاں زخمی تھے : رشید گوڈیل کی اہلیہ کا بیان

فائرنگ سنتے ہی میں نے سر جھکا لیا، سر اٹھایا تو میرے میاں زخمی تھے : رشید گوڈیل کی اہلیہ کا بیان
August 20, 2015
کراچی (92نیوز) گزشتہ دنوں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی اہلیہ نے نیوٹاو¿ن پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔ رشید گوڈیل کی اہلیہ نے پولیس کو اپنے ریکارڈ میں بتایا کہ ہم ڈیفنس سے بہادرآباد اپنے گھر جا رہے تھے کہ گھر کے قریب گاڑ ی پر فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ سنتے ہی میں نے اپنا سرجھکا لیا تھا۔ اہلیہ رشید گوڈیل نے اپنے بیان میں بتایا کہ انہیں ملزموں کی تعداد کا کچھ اندازہ نہیں اور وہ ملزموں کو شناخت بھی نہیں کر سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ رکنے کے بعد سراٹھایا تو دیکھا میرے میاں زخمی تھے۔