Friday, April 26, 2024

غیرملکی کھلاڑٰیوں کو پھٹیچر کہنے پر عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

غیرملکی کھلاڑٰیوں کو پھٹیچر کہنے پر عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا
March 7, 2017
لاہور(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کے بیان نے تہلکہ مچادیا ۔ عمران خان نے اپنے بیان میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہا ہے کہتے ہیں وہ تو ان کھلاڑیوں کو جانتے بھی نہیں ۔ تفصیلات کےمطابق سیاست تو سیاست پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے غیر ملکی کھلاڑیوں کے بارے میں دیئے گئے بیان نے بھی تہلکہ مچا دیا ۔ پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد پر خوش شائقین کرکٹ کپتان کے بیان پر شدید مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں کپتان پاکستان آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہتے ہیں ۔ بات یہیں ختم نہیں کرتے کہتے ہیں کہ وہ تو ان کھلاڑیوں کو جانتے ہی نہیں ۔ ان کھلاڑیوں کو پیسے دیئے جائیں تو وہ ڈومیسٹیک کھیلنے بھی آ جائیں گے۔ جیسے ہی پی ایس ایل کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کا اعلان کیا گیا تو متوالوں کے کپتان عمران خان کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آنا ۔اپنے ابتدائی بیان میں اُنہوں نے فیصلے کو بڑا رسک اور پاگل پن قرار دیا۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی ۔ عمران خان کا ایک بعد دوسرا بیان سامنے آیا ۔ پھر فائنل دیکھنے کی آفر بھی مسترد کر دی ۔ دوسری طرف فائنل کی تیاریاں جاری رہیں اور کامیابی کے ساتھ انعقاد بھی ہوا ۔ بین الاقوامی کھلاڑی بھی آئے اور خوب رنگ جما جسے ہر ایک نے پسند کیا ۔ تاہم ایک مرتبہ پھر عمران خان کے بیان نے کرکٹ لورز کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے  تاہم اُن کی پارٹی کے رکن فواد چودھری اُن کا دفاع کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ کپتان کے بیان پر سوشل میڈیا پر تو جیسے طوفان برپا ہے کوئی حیران ہے تو کوئی اس بیان کی وضاحت چاہتا ہے جو کچھ بھی ہے ایک بات تو طے ہے کہ پاکستانی ملک میں کرکٹ کی بحالی کی اُمیدیں لگائے بیٹھے ہیں ۔