Thursday, May 2, 2024

غیرملکی کھلاڑیوں اور مہمانوں کو خوش آمدید: ترجمان پاک فوج

غیرملکی کھلاڑیوں اور مہمانوں کو خوش آمدید: ترجمان پاک فوج
March 5, 2017
اسلام آباد (92نیوز)پاک فوج نے پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی  دونوں ٹیموں کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے غیرملکی کھلاڑیوں اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ کھیلوں سے امن کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔