Monday, September 16, 2024

غیرملکی کوچز سکیورٹی صورتحال کیوجہ سے آنے سے گھبرا رہے ہیں : شہریار خان

غیرملکی کوچز سکیورٹی صورتحال کیوجہ سے آنے سے گھبرا رہے ہیں : شہریار خان
April 14, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کیلئے اقبال قاسم، معین خا ن اور محسن حسن خان سے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ عدم دستیابی کے باعث قلیل مدتی کوچ بھی لگایا جا سکتا ہے جو صرف دورہ انگلینڈ تک ٹیم کے ساتھ رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جنرل باڈی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر میڈیا سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے شہریا ر خان نے بتایا کہ مختلف بین الاقوامی کوچز سے بات چیت جاری ہے۔ غیرملکی کوچز پاکستان کی سکیورٹی صورتحال کی وجہ سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیرملکی کوچز میں سے جو بہتر ہوگا اسے رکھاجائیگا۔ انہوں نے عندیہ دیاکہ مستقل کی بجائے عارضی کوچ بھی لگایاجاسکتا ہے جو دورہ انگلینڈتک ٹیم کے ساتھ رہے۔ سلیکشن کمیٹی کیلئے اقبال قاسم ، معین خا ن اور محسن حسن خا ن سے بات چیت جاری ہے۔ واضح رہے کہ پی سی بی کے جنرل باڈی اجلاس میں ملک کے 16ریجنزکے نمائندوں نے شرکت کی جنہیں پی سی بی کی جانب سے مستقبل کے پروگراموں سے آگاہی دی گئی۔ پی سی بی ریجنزمیں انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ کوچز کو جدید تربیت اور فاٹا، آزاد کشمیر،بلو چستان میں کرکٹ گراو¿نڈزبنانے کے لیے کام کو تیز کریگا۔ جنرل کونسل اجلاس میں سال دوہزار چودہ پندرہ کی آڈٹ رپورٹ بھی منظور کی گئی۔