Friday, May 17, 2024

غیرملکی پارٹی فنڈنگ ، پی ٹی آئی کو ن لیگ کا ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست مسترد ، ذرائع

غیرملکی پارٹی فنڈنگ ، پی ٹی آئی کو ن لیگ کا ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست مسترد ، ذرائع
April 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ن لیگ کی غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات میں الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کو ن لیگ کا ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

سکروٹنی کمیٹی اجلاس میں درخواستگزار فرخ حبیب اور ن لیگ کے وکیل جہانگیر جدون پیش ہوئے۔ سکروٹنی کمیٹی کے سربراہ ڈی جی لاء سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کو جواب میں کہا تمام جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات ایک ہی پیمانے پر کی جائیں گی۔

میڈیا گفتگو میں فرخ حبیب بولے آج نون لیگ اور پیپلزپارٹی پھنس چکی ہیں۔ نون لیگ نے بارہ اکاؤنٹ چھپائے۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں جھوٹ پکڑا گیا۔

پی ٹی آئی نے سکروٹنی کمیٹی سے ن لیگ کا جمع کرایا گیا ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ گزشتہ سماعت پر مسلم لیگ ن نے اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات پی ٹی آئی کو دینے کی مخالفت کی تھی۔