Monday, September 16, 2024

'غیرملکی سفارتخانے اہم پاکستانی عمارتوں کی جاسوسی میں ملوث '

'غیرملکی سفارتخانے اہم پاکستانی عمارتوں کی جاسوسی میں ملوث '
February 10, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کو ان کیمرہ بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان نے کہا کہ ایوان صدر‘ ایوان وزیر اعظم سمیت اہم عمارتوں کی اب بھی سیٹلائٹ سگنلز کے ذریعے جاسوسی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا غیرملکی سفارتخانے اور ایجنسیاں جاسوسی کیلئے جدید آلات استعمال کر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی بی کا کہنا تھا کہ اب بھی ڈپلومیٹک انکلیو سے جاسوسی کے سگنلز آتے پائے گئے ہیں مگر ان سیٹلائٹ سگنلز کو روکنے کیلئے ہمارے پاس آلات موجود نہیں۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے سیاسی شخصیات کے فون ٹیپ کرنے کیلئے دباو¿ نہیں ڈالا‘ فون ٹیپ کرنے کا اپنا طریقہ کار ہے جس پر عمل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔