Saturday, April 20, 2024

غیرملکی سرمایہ کاری میں 137 فیصد اضافہ ہوا، حماد اظہر

غیرملکی سرمایہ کاری میں 137 فیصد اضافہ ہوا، حماد اظہر
November 5, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مملکت برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا غیرملکی سرمایہ کاری میں 137 فیصد اضافہ ہوا۔ وزیر مملکت برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے پی ٹی ائی دور حکومت میں مہنگائی کی شرح بڑھنے کا اعتراف کر لیا ۔ ساتھ ہی ملبہ گذشتہ حکومتوں کی پالیسوں پر پھینک دیا ۔ وزیر مملکت برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کارکے کیس میں پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ۔ گذشتہ برس کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 32 فیصد کمی آئی جبکہ بیرونی سرمایہ کاری میں 137 فیصداضافہ ہوا ۔ رواں سال کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 65 فیصد کمی جبکہ گردشی قرضے 450 ارب سے بڑھ کر 1200 ارب روپے ہو گئے ۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے باعث آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں کمی ہو گی ۔ حماد اظہر نے تسلیم کیا کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا لیکن اس کی وجہ گذشتہ حکومت کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ زیادہ چھوڑ کر جانا ہے ۔ موجودہ حکومت نے ریکارڈ بیرونی قرضے واپس کیے ۔ پیپلز پارٹی کے پہلے 13ماہ میں مہنگائی ساڑھے 21 فیصد جب کہ لیگی دور حکومت میں مہنگائی 8.3 فیصد تھی ۔ وزیر مملکت نے کہا عوام کو معیشت میں مزید بہتری نظر آئے گی ۔