Saturday, April 27, 2024

غیرملکی سرمایہ کاروں کو روپیہ اکاؤنٹس رقم غیر ملکی کرنسی میں بیرون ملک ترسیل کی اجازت

غیرملکی سرمایہ کاروں کو روپیہ اکاؤنٹس رقم غیر ملکی کرنسی میں بیرون ملک ترسیل کی اجازت
June 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) غیرملکی سرمایہ کاروں کو روپیہ اکاؤنٹس میں موجود رقم غیر ملکی کرنسی میں بیرون ملک ترسیل کی اجازت دے دی گئی۔ ٹیکس گزاروں کیلئے سنٹرلائزڈ انکم ٹیکس ریفنڈ کا قانون جاری کر دیا گیا۔ حج آپریٹرز کے لیے غیر ملکی کو خدمات فراہم کرنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ دیدیا گیا۔ 200 سو سی سی تک کی گاڑیوں کو ایڈوانس ٹیکس کے دائرہ کار میں ڈال گیا۔ غیر منقولہ جائیداد کی نیلامی پر ایڈوانس ٹیکس قسطوں میں ادا کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ ایکٹو ٹیکس گزار کو تعیمی اداروں پر نافذ ایڈوانس ٹیکس سے مستشنیٰ کر دیا گیا۔ مختلف قسم کے درآمد کندگان پر 2 فیصد کیپٹل گڈز ٹیکس لگا دیا گیا۔ تیار شدہ اشیا کی امپورٹ پر ٹیکس 5.5 فیصد کر دیا گیا۔ سٹیل، پلاسٹک، یوریا، ایل این جی ، سونے کارٹن اور موبائل فون پر 5.5 فصد ٹیکس کی شراح لوگو نہیں ہوگا۔ سٹیل، پلاسٹک، یوریا، ایل این جی، سونے کارٹن اور موبائل فون کے لیے پہلے سے موجود قانون لاگو رہے گا۔